لاہور ۔ لاہورہائیکورٹ نے نئے بلدیاتی نظام کیخلاف دائر درخواستوں پر فل بنچ تشکیل دیدیا،جسٹس مامون رشیدبنچ کی سربراہی کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے لاہور ہائیکورٹ نے نئے بلدیاتی نظام کیخلاف دائر درخواستوں پر فل بنچ تشکیل دیدیا ہے جوبلدیاتی نظام کیخلاف دائر درخواستو ںپر سماعت کریگا،جسٹس مامون رشیدکی سربراہی میں فل بنچ تشکیل دیاگیا ہے،بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس شاہدوحیداورجسٹس جوادحسن شامل ہیں۔