لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے وزیر قانون راناثنااللہ کہتے ہیں کہ لاہور انتظامیہ اور دھرنا مظاہرین کے درمیان بات چیت چل رہی ہے آئندہ چند گھنٹوں میں یہ دھرنا ختم ہوجائے گا۔
نجی چینل ”جیونیوز“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے کے معاہدے میں میں ثالثی کسی اورنے نہیں وزیراعلی پنجاب نے کی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) افہام وتفہیم سے مسئلہ حل کرناچاہتی تھی،آرمی چیف نے بھی معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنےکامشورہ دیا،عدالتی حکم کے بعدوفاقی انتظامیہ نے مشاورت سے آپریشن شروع کیا۔وزیر قانون کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کاموقف تھاکہ تحقیقات کے بغیراستعفی نہیں لیناچاہیے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے مظاہروں میں 6افراد جاں بحق ہوئے،آپریشنل ایریامیں کوئی شخص ہلاک ہوا نہ ہی شدید زخمی ہوا۔
پی ٹی آئی چیرمین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرناسیاست کی برائی عمران خان نے متعارف کرائی۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/national/28-Nov-2017/686574