لاہور۔ پنجاب اسمبلی کااجلاس ہوٹل میں کرانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ،لاہورہائیکورٹ نے تمام فریقین کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ گورنرکے اختیارات منتقلی کانکتہ ثابت نہ ہواتوجرمانے کیساتھ درخواست مسترد ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کااجلاس ہوٹل میں کرانے کیخلاف درخواست سماعت پر سماعت ہوئی، درخواست میں پنجاب حکومت،سپیکرودیگرکوفریق بنایاگیا ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سرکاری عمارت کی موجودگی میں ہوٹل اجلاس پیسے کاضیاع ہے، اسمبلی اجلاس غیرسرکاری جگہ پربلاکرحب الوطنی کوتوڑاگیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اسمبلی ارکان کی وفاداری پرالزام لگارہے ہیں،قانون بتائیں کیسے اسمبلی اجلاس فلاں جگہ نہیں ہوسکتا،میڈیاسکورنگ کیلئے درخواست دائرنہ کریں۔
چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ کیارولزآف بزنس میں کہاگیاہے کہ اجلاس کہاں ہوناہے؟،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ رولزآف بزنس میں کوئی جگہ مخصوص نہیں،اجلاس کیلئے جگہ مخصوص کرنے کافیصلہ گورنرکی صوابدیدپرچھوڑاگیا۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ گورنرکے اختیارات منتقلی کانکتہ ثابت نہ ہواتوجرمانے کیساتھ درخواست مسترد ہوگی،عدالت نے پنجاب اسمبلی کااجلاس ہوٹل میں کرانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی اورتمام فریقین کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔