لالہ زار ( محمد ابو بکر ماڑھا سے ) گندم کی کھڑی چھ ایکڑ فصل کو آگ لگ گئی کسانوں کا لاکھوں روپئے کانقصان تفصیل کے مطابق چک نمبر 145A ٹی ڈی اے کے رہائشی کاشت کار بھائیوں محمد امیر محمد کبیرولد ملک مکھناں قوم چھینہ کی گندم کی پانچ ایکڑ کھڑی فصل کو اچانک لگ گئی جس کی فوری اطلاع فائربرگیڈمیونسپل کمیٹی چوک اعظم کو دی گئی اہل.علاقہ کے شور وغوغا پرعلاقہ بھر کی عوام کی کثیر تعداداکھٹی ہو گئی اور آگ پر قابو پانے آگ کوبجھانے کی کوششیں شروع کردیں اوربعد ازاں میونسیپل کمیٹی چوک اعظم فائر بگیڈ کی گاڑی بھی فورا ًپہنچ گئی جنھوں نےکافی کوششوں اور ان تھک محنت کے بعدآدھا گھنٹہ بعد آگ پر قابو پالیا قبل ازیں چک نمبر 279 ٹی ڈی اےاختر آباد بھاگل کے رہائشی اللہ ڈتہ ولدغلام فرید بلوچ کی چھ کنال کھڑی گندم کی فصل کو دوران کٹائی آگ لگ گئی جس کو مقامی لوگوں بجھا دیا اس طرح تینوں کاشت کاروں کا لاکھوں روپئے کامالی نقصان ہوا ہے