لالہ زار ( صبح پا کستان )محکمہ لائیو سٹاک لیہ میں بڑے جانوروں میں گل گھوٹو چوڑے مار اور بھیڑ بکریوں میں انتڑیوں پتہ وغیرہ کی بیماری کی بھاری مقدار میں ویکسین ودیگر ادویات کے گڑھوں سے برآمدہونے والے سیکینڈل کے منظر عام آنے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک لیہ ڈاکٙر محمد طارق نے سول وٹرنری ڈسپنسری اختر آباد بھاگل کے وٹرنری اسسٹنٹ ( وی اے ) ساجد اختر علوی کو فوری طور پر معطل کر دیا اور تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی بنادی کمیٹی میں ڈاکٹر محمد طارق اے پی وی او لیہ اور ڈاکٹر کاشف الرحمٰن اے ڈی آئی او لیہ شامل ہیں واضح رہے بھاری مقدار میں گڑھوں سے ویکسین وغیرہ برآمد ہونے کے باوجود با اثر انچارج سول وٹرنریڈسپنسری کے آفیسر اختر آباد اور سٹور کیپر کے خلاف تا حال کوئی کاروائی عمل نہ آسکی محکمہ معاملے کودبانے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے