انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیں
یہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیں
لاہور ۔ 9نومبر 1877کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے علامہ محمد اقبال کی شخصیت کا کوئی ایک پہلو ہو تو بیان کیا جائے۔ خالق تصور پاکستان، فکری قوت کے پیکر اورمقصدیت سے بھرپور شاعری اور فلسفے کے ہیرو۔ایک ایسی شخصیت جس نے زندگی کے ہرپہلو پر اپنے اثرات چھوڑے۔
خودی کو اُن کی شاعری کا بنیادی نکتہ قرار دیا جاسکتا ہےکہ یہی ان کی فکر و نظر کے جملہ مباحث کا محور ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام یا فلسفہ حیات کو اسی نام سے موسوم کیا ہے۔اگر اُن کے فلسفہ خودی کو سمجھ لیا جائے تو اقبال کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔ بحیثیت سیاستدان ، اُن کا سب سے بڑا کارنامہ تصور پاکستان پیش کیا جانا گردانا جاتا ہے ۔
اُن کے اِس تصور کو حضرت قائد اعظم نے صرف سات سال کے مختصر عرصے میں عملی جامہ پہنا دیا اور آج ہم ایک آزاد وطن کے آزاد شہری ہیں۔ اقبال کا مقام بیان کرنا تو شاید الفاط میں ممکن نہ ہو، بس مختصر یہ کہ،اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے، کچھ اِس میں تمسخر واللہ نہیں ہے ۔