آج لیہ میں سیلیبریش ہوٹل لیہ میں قومی ترقیاتی تنظیم NRSP کے پراجیکٹ NPGP کے زیر انتظام ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لیہ 60 تربیت یافتہ بچیوں کو ان کی تربیت کی تکمیل پر ،ان میں ٹول کٹس کی تقسیم کی گئی تاکہ، یہ بچیاں اپنے ہنر کو بروئے کار لا کر ،اپنے لیے باعزت روزگار کما سکیں اور اپنے معاشی حالات کو مستحکم کر سکیں ، تقریب کے مہمان خصوصی ملک شبیر ڈوگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تھے ،مہمانان اعزاز میں امجد حسین بزدار ریجنل پروگرام مینیجر ،این آر ایس پی ،گلریز دستی این آر ایس پی ،مسز نسیم جکھڑ پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لیہ ،سجاد حسین ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر این آر اس پی بھکر،
محمد ایوب ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر این آر ایس پی لیہ ،محسن عدیل چوہدری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ، سینیئر صحافی سماجی و سیاسی رہنما انجم صحرائی ، جبکہ دیگر شرکاء میں مہر طفیل لوہانچ سیاسی رہنما, ارشاد رونگھا صدر ایمراء لیہ، میاں زاہد ریاض ،سید نیاز احمد گیلانی، مرزا اسفند بیگ، نے خصوصی شرکت کی ،تقریب کے مقررین نے کورس مکمل کرنے والی 60 طالبات کو مبارکباد پیش کی، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، تقریب کے اختتام پر طالبات کو ان کی ٹول کٹس دی گئیں ،اس تقریب کی میزبانی کے فرائض، سید عمران علی شاہ نے کی۔
رپورٹ ۔ سید عمران علی شاہ پریس رپورٹر ۔ لیہ