لیہ(صبح پا کستان)قرنطینہ سنٹر ملتان سے 66 زائرین14یوم گذار کر ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے پر واپس لیہ پہنچ گئے
جن میں 20خواتین اور 46مرد شامل ہیں،اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد نے واپس پہنچنے والے زائرین کا استقبال کیاضلعی انتظامیہ نے حفظ ماتقدم کے تحت زائرین کو زکریا یونیورسٹی بہادر سب کیمپس لیہ کے قرنطینہ سنٹر میں پہنچا دیاجہاں مزید 14یوم رکھ کر دوبارہ ٹیسٹ کرنے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دے دی جائے گی،انچارج قرنطینہ سنٹرز اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے کہا کہ زائرین کے ٹیسٹ بھیجے گئے ہیں رپورٹ نیگٹو آنے پر گھروں کو بھیجا جائے گا،قرنطینہ سنٹر بہادر سب کیمپس میں آنے والے زائرین محمد ذیشان،عمر سجاد،سید عطا حسین شاہ،کبریٰ رباب نقوی،اللہ دتہ،جنوں مائی،حلیمہ مائی،کوثر مائی،واحد بخش،صغیر عباس بڈا،سید ریحان علی،مشتاق حسین،جاوید حسین،فضہ مائی،ناصر عباس،نجمہ مائی،خورشید بی بی،رخسانہ بی بی،محمد نواز،عزیز مائی،زینت مائی،بہادر،محمد شفیع،ممتاز بی بی،غلام مرتضیٰ،برکت حسین،سونہارا،زبیدہ مائی،احسان اللہ،عابدہ پروین،حسینہ بی بی،کلثوم بی بی،منظور حسین،ملازم حسین،قادر بخش،محمد اسحاق،ریاض حسین،سید تحسین عباس،سید منحال رضا،عدنان الطاف پاشا،عاصم عباس،محمد انیس،ایم تاثیر مہدی،مشرف نواز شاہ،مشیر رضا،ایم نبیل احمد،نائلہ بانو،توقیر عباس،محمد رضوان،قمر عباس،ضیغم عباس،عصمت اللہ،علی حمزہ،تصور عباس،مریم زہرہ،ماہ نورفاطمہ،محمد مہدی،شائستہ بتول،غضنفر علی،نسیم اختر،خدیجہ زہرہ،محمد رضا شامل ہیں