لیہ ۔( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے گزشتہ روز چک نمبر270ٹی ڈی اے فتح پور میں کرسمس کیک کاٹا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم بھی تھے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کرسمس کے موقع پرخوشیاں فراہم کرنے کے لیے بہترین انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتے ہیں بلکہ مذہبی عقائد و روایات کے احترام سے آپس میں بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے تمام مذاہب امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک،اسسٹنٹ کمشنرتحصیل کروڑ نور محمد،اسسٹنٹ کمشنرلیہ حارث حمیدخان،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجرا،ممبرامن کمیٹی رانا اعجاز سہیل بھی ہمراہ تھے۔