فیصل آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اوگرا کی تجویز سے بھی دوگنا پٹرول مہنگا کرنے پر وزیر اعظم خودکشی کی کوشش ہی کر لیں ، صبح اخبار میں خبر آئے کہ وزیر اعظم نے خودکشی کی ناکام کوشش کی ، عوام کو اس سے ہی سکون مل جائے گا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں سمری سے بھی زیادہ اضافہ کر کے حکومت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں ، موجودہ حکومت کو اب مزید مہلت نہیں دینی چاہئے ، عوام کو چاہئے کہ اب اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کریں ، یہ سلیکٹڈ ٹولے کو نکال باہر کرنے کا وقت ہے ،متحدہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کی کال دینی چاہئے ۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رات بجلی ، صبح پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ، عوام کو سڑکوں پر آکر آواز بلند کرنا ہوگی ، آئی ایم ایف کے کہنے پر ظلم کیا جا رہا ہے ۔