لاہور ۔ پنجاب میں 8 دن کیلئے لاک ڈاؤن کی فیاض الحسن چوہان نے تصدیق کر دی، پنجاب میں لاک ڈاؤن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، اگلے بدھ تک مارکیٹوں میں سخت لاک ڈاؤن رہے گا۔
یاد رہے انسداد کورونا کمیٹی نے 8 دن کیلئے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا ایوان وزیراعلیٰ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مویشی منڈیاں، یوٹیلیٹی اسٹورز، دودھ، دہی، تندور اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز اور سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Source:
لا ہور نیوز