لیہ(صبح پا کستان )فرینڈز آف لیہ نے رجسٹری برانچ میں اسسٹنٹ کمشنر ;47;سب رجسٹرار کاشف نواز کی مبینہ کرپشن پر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور ختم نبوت چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ،احتجاجی دھرنا سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سید غضنفر شاہ ایڈووکیٹ ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار شیخ جاوید اختر ،مہر طفیل لوہانچ،ملک ہاشم حسین سہو،عمران سرگانی ،سید آصف حسین شاہ ایڈووکیٹ،عاصم گجر ایڈووکیٹ،محمد اسلم ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ کے مختلف محکموں میں کرپشن کا بول بالا ہے جبکہ تحصیل آفس لیہ میں کی جانے والی کرپشن کی مثال ملنا بھی مشکل ہے تحصیل آفس کی رجسٹری برانچ میں کی جانے والی کرپشن کی ویڈیوز منظر عام پر آنے پر چھوٹے عملہ کا وہاں سے تبادلہ کردیا گیا جبکہ اصل کرپشن کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر لیہ کاشف نواز آج بھی اپنی سیٹ پر براجمان ہیں ڈسٹرکٹ بار لیہ نے کاشف نواز کی کرپشن پر متفقہ قرار داد منظور کرکے کے اعلیٰ حکام تک پہنچائی ہے لیکن نئے پاکستان کرپشن فری پاکستان کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں کو ضلع لیہ میں ہونے والی کرپشن پر کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کرنا پر موجودہ حکمرانوں ،بیوروکریسی اور ممبران اسمبلی ضلع لیہ پر سوالیہ نشان ہیں اس ظاہر ہورہا ہے کہ یہ تمام لوگ اس کرپشن میں ملوث ہیں ہم آج پر امن احتجاج کررہے ہیں اگر حکومت نے کرپٹ افسران کو ضلع بدر نہ کیا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے کرپٹ افسران کے دفاتر کا گھیراءو بھی کریں گے ضلع لیہ کے ممبران اسمبلی کا گھیراءو بھی کریں گے ،ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کرپشن فری پاکستان کے حماءتی ہیں اور حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے گی اور ان سے لیہ کے باسیوں کو نجات دلوائے گی،احتجاجی دھرنا میں سابق صدور مہر احمد علی واندر،شیخ سیف اللہ سعید،سابق جنرل سیکرٹریز مرتضی خان ملیانی ،سلیمان خان چانڈیہ و ڈسٹرکٹ بار لیہ کے کثیر تعدادوکلاء کے علاوہ سول سوساءٹی نے بھی شرکت کی بعد ازاں شرکا احتجاج نے ڈسٹرکٹ پریس سے ختم نبوت چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔