اسلام آباد: عاصم سلیم باجوہ کو فردوس عاشق اعوان کی جگہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹاکر عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے جب کہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
Source:
ایکسپریس نیوز