فتح پور ( صبح پا کستان ) فتح پور میں 13جولائی کو انجمن تاجران کی جانب سے حکومت کے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف فتح پور چوک میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گاجس میں ظالمانہ ٹیکسز سے متاثرہ تاجر برادری بڑی تعداد میں شرکت کرے گی ۔ انجمن تاجران پنجاب کے سینئر نائب صدر عمران نذیر،ملک یسین سوئیہ نائب صدر ،جنرل سیکرٹری شاہد نیازی،چیئرمین ویلفیئر کمیٹی چوہدری امجد،سینئر وائس چیئرمین ملک خالد ،نائب صدر محمد خالد ودیگر نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ظالمانہ ٹیکس کو فوری طور پر واپس لے پہلے مرحلہ میں فتح پور چوک میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا اور تمام تاجر ٹریفک کی روانی کو نہیں رونکیں گے ۔ اگر آل پاکستان انجمن تاجران اور ضلعی صدر نے اگلی دفعہ مکمل ہڑتال یا روڈ بلاک کرنے کی کال دیدی تو تاجر برادری انکے ساتھ کھڑی ہوگی ۔ حکومت نے رکشہ والوں ،ریڑھی بانوں کو بھی نہ چھوڑا جو کہ غریب مکاءو مہم کا سرچشمہ ہے ۔ نچلے طبقے کے ساتھ نا انصافی ہے حکومت ماہانہ 16یا20ہزار روپے کمانے والوں پر بھی ٹیکس لگارہی ہے اگر ملک میں اتنا ہی مالی بحران ہے تو ایم این ایز،ایم پی ایز اور وزرا ء کی فوج کی تنخواہیں بھی 16000ماہانہ کی جائیں ۔ وزراء 2,2لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لیکر غریبوں کی قسمت کا فیصلہ سرکار کے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر نہیں سکتے ۔ اگر حکومت نے ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور فتح پور میں شٹر ڈاءون ہڑتال کر کے ایم ایم روڈ بلاک کر دیا جائے گا ۔