لاہور۔غیر قانونی ٹھیکوں کے الزام میں گرفتار صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان وزارت سے مستعفی ہو گئے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو غیرقانونی ٹھیکوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا،انہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا،سبطین خان نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا اورصوبائی وزیر نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے گرفتاری پر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی جانب سے دوسراستعفیٰ ہے ۔اس سے قبل سابق وزیر بلدیات پنجاب علیم خان نے نیب کی جانب سے گرفتاری پر وزارت سے مستعفی ہو گئے تھے ۔