ڈیرہ غازیخان {صبح پا کستان}} غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں پہلی دو روزہ قومی سیرت کانفرنس 21جون سے شروع ہو گی جس میں ملک بھر کی جامعات سے پچاس سے زائد محققین مقالے پیش کریں گے ، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد ، اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز ، قومی اخبار کے کالم نگار منصور آفاق اور جسٹس (ر) نذیر احمد غازی کی بھی شرکت متوقع ہے،
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم ، خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلمان طاہر او رمیر چاکر رند یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم سمیت دیگر کا خطاب ہو گا ، افتتاحی تقریب میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی اور اختتامی تقریب میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ، ہائر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل خالد، سابق سفیر لیفٹیننٹ جنرل اشرف شریف سلیم کانفرنس میں آن لائن شرکت کریں گے ، ترجمان یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت کانفرنس کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، شعبہ اسلامیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری انتظامات کی نگرانی کریں گے