اسلام آباد ۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عوام سلیکٹڈ وزیر اعظم کوماننے کیلئے تیار نہیں ہیں، اس ملک کے عوام کسی کٹھ پتلی کے آگے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہیں، آزادی مارچ کے شرکاءکی جدوجہد کامیاب ہوگی ۔
اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے آزادی مارچ کے تمام شرکاءکو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام سلیکٹڈ وزیر اعظم کوماننے کیلئے تیار نہیں ہیں، اس ملک کے عوام کسی کٹھ پتلی کے آگے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ متفقہ طور پر حکومت کو گھر جانے کا پیغام دے رہاہے ۔اس ملک کے بہادر اور غیرت مند عوام آج بھی کسی سلیکٹڈ وزیر اعظم کو ماننے کیلئے تیار ہیں ، عوام نہ ہی کسی کٹھ پتلی کومانتے ہیں اور نہ ہی کسی آمر کے سامنے اپنا سرجھکانے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام جمہوریت چاہتے ہیں اور ان کٹھ پتلیوں سے آزادی چاہتے ہیں ۔شہید ذوالفقار علی بھٹونے کسی آمر کے سامنے جھکنے کی بجائے اپنا سرکٹا لیا تھا ، ہم چاہتے ہیںکہ اس ملک میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہوں، ہماری قیادت جمہوریت کا پرچم تھام کر دو ڈکٹیٹروں کے ساتھ ٹکرائی تھی ، آج آپ کے اور ہمارے جمہوری حقوق چھینے جارہے ہیں،الیکشن میں سلیکشن کراکے دھاندلی کروا دی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم معیشت پر حملہ کرتا آرہاہے ، جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے ، عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ، کٹھ پتلی حکومتیں کسی اور کے ووٹ سے اقتدار میں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی جمہوریت ، وفاق اورمعیشت پر حملہ کیا گیاہے ، کٹھ پتلی حکومتیں عوام کا خیال نہیں رکھتیں ، پینشنز میں اضافہ نہ کرکے بزرگوں کا معاشی قتل کیاجارہاہے ۔ملک میں ٹیکسوں کا بوجھ اور مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیاگیاہے ، عام آدمی ، تاجروں ، کسانوں اور دیگر طبقات کا معاشی قتل کیاجارہاہے ۔بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ٹیکسز کی وجہ سے تاجروں کا معاشی قتل ہورہا ہے ، اس ملک میں اب وقت آگیاہے کہ وزیر اعظم کوجانا پڑے گا اورعوام کا نعرہ ہے کہ گو سلیکٹڈ گو ، میں آزادی مارچ کے شرکاءاور قائدین کا شکر گزار ہوں ۔ آپ کی جدوجہد کامیاب ہوگی اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کوگھرجانا پڑے گا ۔