لاہور. وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی منزل کی جانب سفر شروع ہوچکا ہے،عوام کو مسائل کے چنگل سے نکالیں گے اور تبدیلی آکر رہے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی منزل کی جانب سفر شروع ہوچکا ہے، قوم کی توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے شب و روز محنت کرنا ہوگی،عوام کو مسائل کے چنگل سے نکالیں گے اور تبدیلی آکر رہے گی،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔