اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان نے جب سے الیکشن جیتا ہے اس وقت سے وہ دنیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے متو قع وزیراعظم عمران خان عہدے کا حلف لینے سے پہلے ہی دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے ہیں،ٹویٹر پران مداحوں کی تعداد 80لاکھ سے زائد ہوگئی ، مداحوں کی تعداد کے حوالے سے وہ دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے۔
ترکش نیوز ایجنسی کے مطابق انہیں دنیا کا ہینڈ سم وزیراعظم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اگرچہ اس دور میں کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ان کے ساتھ ہیں لیکن زیادہ تر لوگ عمران خان ہی کو دنیا کا ہینڈ سم وزیراعظم قرار دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے کئی سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے جس کی بدولت عمران خان وزیراعظم بننے سے قبل ہی دنیا کے پسندیدہ ترین وزیراعظم بنتے جا رہے ہیں۔ دنیا میں اس وقت پسندید ترین سربراہان حکومت کے اختیارات حاصل کرنے کے بعد ہی دنیا بھر میں مشہور ہوئے جبکہ عمران خان ان سے سے ہٹ کر وزیراعظم بننے سے قبل ہی دنیا کے گنے چنے پسندید ترین رہنماوں میں شامل ہونے لگے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سوشل میڈیا پر آنے والی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر خاصی شہرت کا باعث بنتی رہی ہیں،اس وقت ان کے مداحوں کی تعداد 8لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مداحوں کی تعداد کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر ہیں جن کے فالوورز یا مداحوں کی تعداد 4لاکھ 26ہزار سے زیادہ ہے،عمران خان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے اور خیال کیاجارہا ہے کہ جیسے ہی وہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ، یہ تعداد خود بخود بڑھ جائے گی۔
ٹوئٹر پر فالوووز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جو پانچ کروڑ 34لاکھ ہے۔دوسرے نمبر پربھارت کے نریندر مودی4کروڑ 33 لاکھ ، تیسرے پر پوپ فرانسیس1کروڑ77لاکھ، چوتھے پرترک صدر رجب طیب ایردوان 1کروڑ31لاکھ، پانچویں نمبر پر عمان کی ملکہ رانیہ عبداللہ1کروڑ6 لاکھ، چھٹے نمبر پر جوکو وڈوڈو1کروڑ2 لاکھ، ساتویں پر عمران خان8لاکھ17ہزار ، آٹھویں پر جسٹن ٹروڈو4لاکھ3 ہزار ،نویں نمبر پر فرانسیسی صدر میکروں3 لاکھ 2ہزاراور 10ویں نمبر پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتین یاہو1لاکھ چار ہزار ہیں۔