اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری جس نے بھی کی، اس نے تحریک انصاف کا فائدہ نہیں کیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی اور نامور صحافی عرفان صدیقی کی گرفتاری سے متعلق نجی نیوز چینل ہم نیوز پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے عرفان صدیقی کو مسلم لیگ (ن) نے ہی گرفتار کرایا ہے، انہوں نے کہا کہ معلوم کرانا پڑے گا کہ ذمے دار کون ہے۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن