لاہور ۔ عبدالعلیم خان نے بحیثیت صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا، دوسری جانب وزارت خوراک کے قلمدان کے لیے جنوبی پنجاب سے دو ارکان اسمبلی کے نام بھی زیر غور ہیں۔
حلف برداری کی تقریب شام گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کو بلدیات اور ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کی وزارتوں کےقلمدان سونپ دئیے گئے ہیں۔ حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزراء اور اعلیٰ بیوروکریسی شرکت کی۔
دوسری جانب ڈی جی خان سے سردار احمد علی دریشک اور راجن پور سے اویس دریشک کے نام بھی وزارت کے لئے زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خوراک کا قلمدان سردار احمد علی دریشک کو ملنے کا قوی امکان ہے۔
Source:
لا ہور نیوز