سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) کل جماعتی کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے معصوم کشمیری عوام کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے جبکہ عالمی برادری اس پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
سری نگر میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں علی گیلانی کا کہناتھا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی تحریک آزادی کو پروان چڑھارہے ہیں اور حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ اسکے لئے انہوں نے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں،لیکن نئی دہلی نے اپنی فوجی طاقت کیے ساتھ ہزاروں کشمیریوں کا وحشیانہ قتل کیا اورخواتین کی عصمت دری کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران نہ تو اپنے شہریوں اور نہ ہی کشمیری عوام کے لئے رحمدلی رکھتے ہیں اور یہ صورتحال بھارتی اور کشمیری دنوں عوام کے لئے تشویش ہے۔میرامطالبہ ہے کہ بھارتی حکمران اپنی باسی سوچ ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ اور باشعور انداز فکر اپنائیں۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/13-Oct-2017/658916