لیہ ( صبح پا کستان ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت گیلانی گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول نمبر 1لیہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تعلیم یافتہ پنجاب بنانے کیلئے عملی اقداما ت اٹھائے جا رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے تعلیم یافتہ قو میں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ،
ضلع لیہ کے 26مڈل تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرکے ہائی سکولوں کا درجہ دے دیا گیا جس کیلئے اداروں کے انفراسٹرکچر،سکولوں میں اساتذہ و دیگر عملہ کی تعیناتی کے علاوہ سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کثیر رقوم خرچ کرکے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا،انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 284کے 10سکولوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ،تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تعلیم و صحت کی سہولیات کیلئے بھر پور اقدام کررہی ہے ،تعلیم یافتہ بچہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی خدمات دے سکتاہے،چیف ایگزیکٹو تعلیم شرافت علی بسرا نے معاون خصوصی زیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی تعلیم دوست پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ 1855ء میں بننے والے تعلیمی ادارہ کی اپ گریڈیشن کرکے اس علاقہ کے والدین اور بچوں کو ایک تحفہ دیا ہے سید رفاقت علی گیلانی کے حلقہ میں ان کی کاوشوں سے 10سکولوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں رونقیں بحال ہونگی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری توکل حسین نے ضلع بھر کے سیکنڈری تعلیمی اداروں کی معاون خصوصی کو ان کی کارکردگی بارے تفصیل سے آگاہ کیا،سکول ہیڈ ماسٹر محمد ابوبکر نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول نمبر 1لیہ تعلیمی کارکردگی و غیر نصابی سرگرمیوں بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ شان رحمت العالمین کے مختلف مقابلہ جات میں اس سکول کے طالبعلموں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا حسن قرآت کے مقابلہ میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن اس سکول کے بچے نے حاصل کی،تقریب میں علاقہ مکینوں کے علاوہ اساتذہ تنظم کے عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء کے والدین و سول سوساءٹی،میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔