لیہ( صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ یوم عاشور کے دوران عزاء داری کے تمام جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے جس کے دوران امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے، صفائی ستھرائی وروٹس پر چھڑکاءو کرنے،مجالس عزاء و جلوسوں کو سیکورٹی کور دینے، معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ پولیس ،ریونیو ،صحت ،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،پاپولیشن ویلفیئر ،انفارمیشن آفس ،میونسپل کمیٹیوں دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکار مستعد ی سے اپنے فراءض انجام دیتے رہے جبکہ کروڑ لعل عیسن ،فتح پور،چوک اعظم،چوبارہ،کوٹ سلطان میں بھی عزاء داری کے جلوس نکالے گئے مجالس عزاء کو بھرپور سیکورٹی کور اور معیاری میونسپل سروسز فراہم کی گئیں ۔ ممبر قومی اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑ، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی ، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ،ایڈمنسٹریٹر ایم سی لیہ فیاض احمدندیم ،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول،سابق چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد، ممبران امن کمیٹی قاری عبدالروف، طلحہ زبیر ، شیخ کمال الدین،سید ثقلین زیدی،علی رضا شاہ، سیٹھ محمداسلم،غلام رضا رضوی،عا مر انصاری،مہراقبال سمرا،ظفر اقبال،قیصر انصاری،میڈیا نمائندگان مرکزی جلوس کے ہمراہ رہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید نے کہا کہ محر م الحرام کے دوران ضلع بھر کے تمام متعلقہ اداروں نے جس لگن و محنت اور دیانتداری سے فراءض سرانجام دیے ہیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے امن و امان کے قیام،اتحاد بین المسلین کے فروغ کے لیے اراکین ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کی خدمات کو سراہا ۔ اسی طرح معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ مرکزی کنٹرول روم میں عزاء داری کے جلوسوں کی نقل حرکت اور سیکورٹی انتظامات سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کرتے رہے ۔