لیہ {صبح پا کستان } ضلع لیہ سے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تینوں ایم پی ایز پارلیمانی سیکریٹریز بن گئے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نو ٹفکیشن کے مطا بق لا لہ ایم پی اے طا ہر رند ھاوا محکمہ زراعت اور ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ محکمہ مواصلات کے پارلیمانی سیکرٹری ہوں گے جب کہ ایم پی اے سید رفاقت علی گیلانی پہلے ہی سپیشل اسٹنٹ وزیر اعلی براءے محکمہ اوقاف کا عہد ہ پر فا ءزہیں ، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سا بقہ پنجاب حکومت میں لیہ سے صرف ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلانہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے صرف ایک صوباءی پارلیمانی مشیر تھے .اب یہ تبد یلی تو آ ءی ہے کہ ضلع لیہ کے پانچ حلقوں میں سے تین حلقوں میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی کوپارلیمانی سیکرٹر یز کے عہدے تفویض کر دیئے گئے ہیں ، اب عوام منتظر ہیں کہ علاقائی اور عوامی مسائل کے حل میں کیا تبد یلی آ تی ہے ؟