ڈیرہ غازی خان . صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اجمل چیمہ کے ڈیرہ غازی خان دورہ کے موقع پر سکول کے ننھے منے بچں کو زبردستی ڈیڑھ گھنٹہ تک سکول میں روک لیا گیا پروٹوکول کے چکر میں معصوم بچے بدحال ہوگئے جبکہ اس موقع پر بچوں کو لینے کے لیے آئے ہوئے ان کے والیدن نے انتظامیہ اور صوبائی وزیر کے دورہ کے حوالے سے خوب سنائیں۔
روزنامہ خبریں کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کیا منطق ہے کہ وزیر کے دورہ پر معصوم بچوں کو محبوس کر لیا جائے۔ اس وجہ سے ان کا اور بچوں کا سارا پروگرام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر وزٹ کرنے کے لیے آنے والے وزیر کا دورہ بچوں کے لیے مصیبت بن گیا۔