لاہور۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کیخلاف12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق نیب ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے ،شہبازشریف پر جوالزامات لگائے گئے وہ ٹریس ایبل نہیں ،شہبازشریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔
ریفرنس کے متن میں مزید کہاگیاہے کہ انکوائری میں نامزدمتعدد افراد وفات پاچکے ہیں ،ایل ڈی نے 1978 میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اس وقت منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جہاں ان سے نیب کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن