لیہ {صبح پا کستان} لیہ سے تعلق رکھنے والے قابل فخر پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسن نواز کا تعلق لیہ کے معروف سیاسی خانوادے تھند خاندان سے ہے ۔ ان کے والد رب نواز تھند حبیب بنک کے ریٹاءرڈ ملازم ہیں ۔ رب نواز تھند اپنے دور ملازمت میں حبیب بنک ورکز فیڈریشن کے مرکزی رہنما بھی رہے ہیں ، حسن نواز کی اس تاریخی کا میابی پر اس کے گا ءوں ، فیملی اور لیہ وسیب میں جشن کا سا سماں ہے ۔