اسلام آ باد ۔ سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کو سول سروس اصلاحات بالخصوص وفاقی سیکر یٹر یٹ کے بھاری بھر کم انتظا می ڈھانچے کی ساخت کو کم کرنے کیلئے تیار کئے گئے ڈرافٹ پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سیکشن افسر کی پوسٹ ختم کر دی جا ئےگی اور سیکشن افسر وں کو اسٹاف افسر بنا د یا جا ئے گا۔ ڈپٹی سیکرٹری کی پوسٹ گریڈ 20میں اپ گریڈ ، گریڈ سولہ تک کے ملازمین کی چھانٹی کی جائیگی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سیکرٹری کا بینہ ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا کی زیرصدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز ہوا۔ اجلاس میں سنگل آئٹم ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اعجاز منیر نے بتایا کہ ڈاکٹر عشرت حسین کی سر بر اہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی سیکر ٹیریٹ کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات کی جا ئیں گی۔ سیکشن افسر ز اب سٹاف افسر کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری کی پوسٹ کو گریڈ 19سے گریڈ 20میں اپ گریڈ کر دیا جا ئے گا۔