لیہ۔( صبح پا کستان )سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی ایک روزہ دورہ پر لیہ پہنچ گئے۔ممبر صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف افتخار علی بابر خان کھتران نے سرکٹ ہاو ¿س پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرد و خواتین ونگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود بھی تھی۔
سینیٹر عون عباس بپی نے سرکٹ ہاو ¿س کے سبزہ زار میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن بلین ٹری سونامی مہم کے تحت پودا لگایا۔سینیٹر عون عباس بپی اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے زیادہ زیادہ شجرکاری کرنے پر فوکس کیاہواہے تاکہ وطن عزیز کو سرسبز و شادا ب بنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ زمین کی فلاح زندگی کی بقاہیں اس سلوگن کو مدنظررکھ کر وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبہ ترتیب دے کر عملی اقدامات کا آغاز کیاگیاتھا جس کے عملی ثمرات نظرآرہے ہیں کہ پہلی بار حکومت پاکستان کے سرسبز اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ نے پاکستان کو اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی تھی جس سے اقوام عالم میں وطن عزیز کا نام روشن ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا تھیم” قدرتی ماحول کی بحالی ہے“ جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف سرگرم ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ لیہ کی زمین اور آب و ہوا شجرکاری کے لیے انتہائی مفید ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تاکہ آلودگی کاخاتمہ کرکے قدرتی ماحول کو کو برقرار رکھاجاسکے۔
سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی نے سرکٹ ہاو س میں ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ ،معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدعلی رضا کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ کا جولگایا گیا تھا اس کو عملی طورپر پورا کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ۔انہو ں نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل تسلی سے سنے جائیں اور حل کیے جائیں تاکہ انہیں حکومت اپنے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہونا نظر آئے ۔
سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی نے کہا وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں جس کے لیے جنوبی پنجاب سے ہی اُن کا وزیراعلی چنا گیا ہے تاکہ اُن کے اپنے علاقے کا اپنا وزیراعلی ہوجوان کے مسائل حل کرسکے۔انہوں نے کہاوزیراعظم پاکستان عمران خان کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو وسیم اکرم پلس کہنا اُن کی فہم و فراست کاعملی ثبوت ہے جبکہاپوزیشن کی جانب سے آئے دن وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار کی تبدیلی کی افواہیں اُڑائی گئیں مگر وہ افواہیںپنجاب کی تیز ترقی میں دم توڑتی گئیں۔سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے شہریوں کا سستی اشیاءضروریہ کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں جس کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا بھرپور کردار اداکریں مارکیٹوں ،دوکانوں کی چیکنگ کریں تاکہ صارفین کو بھرپور ریلیف فراہم کیاجاسکے۔انہوں نے مزیدکہا ضلع میںجاری ترقیاتی فلاحی منصوبے عوام کی امانت ہیں جنہیں بروقت اور اعلی تعمیراتی میٹریل سے مکمل کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ یہ امرانتہائی خوش آئندہے کہ یہاں انتظامیہ اورممبران اسمبلی اور عوام ایک ہی پیج پر ہیں کیونکہ ضلعی انتظامیہ اور ممبران اسمبلی کی باہمی مشاورت سے علاقہ کی تعمیرو ترقی اور امن ممکن ہے جسے اسی طرح ہی جاری رکھاجائے۔سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی نے اپنے دور لیہ کے موقع پر سرکٹ ہاوس اور ضلعی دفتر پاکستان تحریک انصاف میں ورکرزکنونشن میں پارٹی کے مختلف ونگز،تحصیل و ضلعی صدر،ٹائیگرفورس،ٹکٹ ہولڈر،کارکنوں سے ملاقات بھی کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔