ملتان ۔ پنجاب حکومت نے سیلاب کےخدشہ سے نمٹنے کیلئے ملتان سمیت صوبہ بھر کی تمام میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے آفیسران کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ فلڈ وارننگ سنٹر کی جانب سے دریائے سندھ کے تونسہ بیران پر میڈیم درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جس پر پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر کی تمام میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے آفیسران اور عملہ کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ، سیلاب سے نمٹنے کیلئے ڈی واٹرنگ سیٹ ، واٹر بوٹس سمیت دیگر حفاظتی اشیا تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source:
جنگ نیوز