لاہور۔ سکیورٹی کے نام پر جاتی امرا میں 55 کروڑ لگا دئیے گے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ۔ نجی ٹی وی لا ہور نیوز کے مطا بق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 4 کیمپ ہاؤسز بنائے، انہوں نے بتایا سکیورٹی کے نام پر جاتی امرا میں 55 کروڑ لگا دئیے، موجودہ حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہے، پنجاب ہاؤس کے کمرے کس کے قبضے میں رہے؟ اور کس کے ذمے کتنے اخراجات تھے؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نام لے کر رقم کی تفصیلات بتائیں، علاوہ ازیں وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ نے بھی پنجاب کے وزرا کو پاس کر دیا، بولے سب کی کارکردگی بہتر ہے،انہوں نے سرائیکی سوال کا سرائیکی میں جواب دیا، 100 دن میں بہت کام کیا ہے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے بہوئے کہا کہ تجاوزات کیخلاف مہم آپ کے سامنے ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار بولے، پہلے دن سرکاری دفاتر کے دروازے کھولے، پرچی سسٹم ختم کیا۔