سکھر۔ صوبہ سندھ میں روہڑی ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق روہڑی ریلوے پھاٹک پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن