ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان ) سپورٹس انسان میں ہمت اور حوصلہ کے ساتھ صحت کا سبب بنتا ہے یہ بات سی ای او ایجوکیشن ثناء اللہ خان سہرانی نے پرائم منسٹر میگا سپورٹس پروگرام کے تحت ہونے والے اختتامی میچ میں کی ج کے میچز میں باسکٹ بال گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گرلز مانہ احمدانی اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملا قائد شاہ قدیم نے دس کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا جبکہ دوسرا مقابلہ ٹیبل ٹینس کا گورنمنٹ گرلز سنٹر ایکسی لنس سنٹر ماڈل سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملا قائد شاہ کے درمیان ہوا جو کہ گورنمنٹ گرلز سنٹر ایکسی لنس نے سخت مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ اس موقع پر امجد نیاز عاربی اے ای او فزیکل بھی موجود تھے جبکہ ریفری کے فراءض عبدالغفار اور چوہدری محمد اسلم نے انجام دئیے ۔