درست ہی کہتے ہیں کہ کھیل کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں کیونکہ سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینے والا صحت مندنوجوان ہی شعبہ ہائے زندگی میں اہمیت و افادیت کا حامل ہوتا ہے ۔ انسان ذرا سا بیمارکیا ہوتا اس کو کائنات کے سارے رنگ ،سارے ذائقے بے معنی لگتے ہیں کیونکہ زندگی کی رعنائیاں بہتر صحت سے ہی ممکن ہوتی ہے ۔ کئی سال پہلے ہربچہ ،ہرفر د سپورٹس سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتا تھا مگرپھر نت نئی سائنس ٹیکنالوجی ،موبائل گیمزکے غلط استعمال نے سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کو انتہائی کم کردیاجس نے نوجوانوں کی دماغی و جسمانی صحت پرگہرا اثر ڈالا اورانہیں صحت مندانہ کھیل کودسے دورکردیا ۔
سپورٹس کی ماندہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کھیلوں کو اہمت دے رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب نے مساوی کھیل و تفریح کی سہولیات اور مواقع کی فراہمی کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں جن میں پاکستان میں عالمی سطح کا پہلا کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد، سافٹ سپورٹس کی یونین کونسل کی سطح پر بحالی، خواتین کی صحت اور فٹنس کے لیے جدید طرز کے سپورٹس میوزیم کا قیام، پہلی مرتبہ پنجاب سپورٹس پالیسی 2020 کا اجراء، پنجاب کے مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس کا قیام، 315 اسپورٹس کمپلیکس میں سہولیات کی فراہمی، جنوبی پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر، 33ویں نیشنل گیمز کے انعقاد میں تقریبا ایک کروڑ روپے کی بچت،پنجاب یوتھ سپورٹس، یوتھ سینٹر اور یوتھ والنٹیئر منصوبوں کا اجراء، پنجاب کی 24 تحصیلوں میں زیرتعمیر سپورٹس کمپلیکس، قائداعظم انٹر ڈویڑن سپورٹس چیمپئن شپ کا انعقاد، اسٹیٹ آف دی آرٹ گکھڑ سپورٹس کمپلیکس کا قیام، 2ارب سے زائد کی لاگت سے 38 تحصیل اسپورٹس کمپلیکس کا قیام، 62 کروڑ سے زائد کی لاگت سے 350 کھیلوں کے میدان کا قیام، 38 کروڑ سے زائد کی لاگت سے انٹرنیشنل سکواش کمپلیکس لاہور کی تعمیر، ای روزگار پروگرام کے تحت ای کامرس یوتھ افیئر اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پروگرام، 25 کروڑ سے زائد کی لاگت سے لاہور میں ہاکی ہائی پرفارمنس سینٹر کا قیام، 1;46;5 ارب سے زائد لاگت سے سیالکوٹ میں دو کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹرز اور 23کنال پر نشر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں 5 سٹار ہوٹل کا قیام شامل ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی قیادت میں پنجاب حکومت نے جہاں باقی شعبوں میں اصلاحات لانے کے اقدامات کئے، وہیں کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروکار لانے کے لیے بھی عملی سنجیدہ کاوشیں بھی کیں ہیں تاکہ تاکہ صحت مندمعاشرہ کے قیام کو یقینی بنایاجاسکے ۔