لیہ [صبح پا کستان] حکومت کی طرف سے اعلان کردہ نیٹ میٹرنگ پا لیسی کو واپس لے کر تمام سٹیک ہو لڈر سے از سر نو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاور ت کا فیصلہ عوام پا کستان کی جیت ہے ۔ ہم اس اہم عوامی مسئلہ کو بر وقت اجاگر کر نے اور عوامی حقو ق کی آواز بننے پر قائد عوام پا کستان شا ہد خاقان عبا سی سا بق وزیر خزانہ اور ما ہر معا شیات مفتاح اسما عیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سا بق امیدوار قومی اسمبلی اور عوام
پا کستان پارٹی جنو بی پنجاب کے رہنما عام آدمی انجم صحرائی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کی طرف سے نیٹ ما نیٹرنگ پا لیسی کے تحت دس روپے یو نٹ قیمت خرید مقر ر کر نے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر سا بق وزیر خزانہ اور ممتاز ما ہر معا شیات مفتاح اسما عیل مرکزی جزل سیکر یٹری عوام پا کستان پا رٹی نے گذشتہ ہفتے حکو متی اعلان کردہ نیٹ ما نیٹرنگ پا لیسی اور مہنگی بجلی پر شدید تنقید کرتے ہو ئے پا لیسی پر نظر ثانی کا مطا لبہ کیا جس پر حکو مت نے اعلان کردہ نیٹ ما نیٹرنگ پا لیسی واپس لیتے ہو ئے نظر ثانی کا اعلان کیا ۔ عوام پا کستان اس اہم ترین مسئلہ کو بروقت اجاگر کرنے اور مدلل انداز میں عوامی نقظہ نظر پیش کر نے پر عوام پا کستان کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔