کراچی: عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر لاپتا افراد کیس میں پولیس افسر کو تحویل میں لے لیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں تین لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتہ افراد کا سفری ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ ہائی کورٹ نے ڈی ایس پی تصدق وارث کو کمرہ عدالت سے تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ ڈی ایس پی کمرہ عدالت سے باہر نہیں جائے گا۔
عدالت نے لاپتا شہری عارف نظامی، محمد علی اور نعیم کی ٹریول ہسٹری طلب کی تھی تاہم پولیس ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہی۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ لوگ غائب ہیں کسی کو احساس ہی نہیں، اب کوئی پولیس افسر لاپرواہی کرے گا تو اس کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے۔