کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد آج سے درخواستیں وصول کرسکیں گے۔
رواں سال حج درخواستیں 13 بینکوں کی مختلف برانچزسے 24 جنوری تک جمع ہوں گی اور قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی،حج درخواستیں حبیب بینک، یو بی ایل، نیشنل، مسلم کمرشل، الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک آف پنجاب، میزان، بینک الفلاح، میٹروپولیٹن بینک، دبئی اسلامک، فیصل اور عسکری بینک کی مقرر کردہ شاخوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
رواں سال پاکستان سے جانے والے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 473 اور پرائیویٹ سکیم کے تحت 59 ہزار 737 عازمین حج پر جائیں گے،حج 2018ءمیں گورنمنٹ سکیم کا کوٹہ بڑھا کر دو تہائی کیا گیا ہے اور حاجیوں سے وصول کی جانے والی رقم شریعہ اکائونٹ میں رکھی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق حج درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی لگانا ضروری ہے اور قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین بینکوں میں پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔
source..