لاہور.لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کو سرکاری اجلاس میں شرکت سے روکنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ،جسٹس عابد عزیزشیخ16 ستمبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ سے نااہل جہانگیرترین کو سرکاری اجلاس میں شرکت سے روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاس میں شرکت کو چیلنج کیاگیا تھا،درخواست گزار کاموقف ہے کہ نااہل شخص حکومت کے کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا ،جہانگیر ترین سرکاری اجلاس میں شرکت کرکے سپریم کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔عدالت نے درخواستگزار کو سننے کے بعدجہانگیر ترین کیخلاف زیرسماعت آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس عابد عزیز شیخ 16 ستمبر کودرخواست پر سماعت کریں گے ۔