اسلام آباد۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ ساﺅتھ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،گوادر اور دیگر منصوبوں سے بلوچستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے راستے کھلیں گے ۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے اجلاس میں بلوچستان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں،اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،کابینہ ارکان ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے ۔
اجلاس میں ساﺅتھ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ گوادر اور دیگر منصوبوں سے بلوچستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے راستے کھلیں گے ۔