کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان ) دہشت گرد کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ عقیدہ اے پی ایس پشاور میں ہونے والا سانحہ انتہائی افسوس ناک تھا یہ بات سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے باؤ محمد عمران کی جانب سے سانحہ a p s میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے سقوط ڈھاکہ کے بعد سانحہ اے پی ایس نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا جس میں درجنوں ماؤں کے بچے شہید ہوئے اللہ تعالیٰ شہداء کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے تقریب میں ملک عثمان علی اولکھ سابق صدر امیدوار مرکزی انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ،رانا محمد آصف ،قاری احسان اللہ فاروقی سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی پروگرام کے آخر میں شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں شہدا کے لیے دعا بھی کی گئی