لاہور ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو انہی کی پارٹی کے کچھ لوگوں نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
سیاست ڈاٹ پی کے کی رپورٹ کے مطابق طلال چوہدری کو مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ طلال چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس پر انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا ۔ تشدد کے دوران ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے۔
ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طلال چوہدری کی تشدد کی وجہ سے کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں لیکن پھر بھی بڑی مشکل سے ان کی جان چھوڑی گئی۔ ان پر تشدد فیصل آباد میں ہوا، انہیں لاہور کے نیشنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی سرجریز بھی کی گئی ہیں۔