لا ہور ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں کمزور طبقوں کو جان بوجھ کر کمزور رکھا گیا، کسی حکومت نے محروم معیشت لوگوں کی فلاح پر توجہ نہیں دی، وزیراعظم کی قیادت میں تحریک انصاف نے کمزور طبقات کو سہارا دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر بیت المال و سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید یاور عباس بخاری نے وزیراعلیٰ کو محکمے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بے سہارا اور کمزور لوگوں کی فلاح و بہبود ہمارا فرض ہے، کم وسائل یافتہ افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں، پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں۔