لیہ {صبح پا کستان } زہرہ میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام دستکاری سکول کی طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئی اور طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئی۔
اس حوالے سے زہرا میموریل ٹرسٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔شرکاء کی جانب سے زہرہ میموریل ٹرسٹ کی انسانیت کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔بانی و چئیرمین زہرہ میموریل ٹرسٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالعزیز طارق کہ کہنا تھااللہ تعالیٰ کی توفیق سے زہرہ میموریل ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ،پروفیسر ظفر عالم ظفری کا کہنا تھا کہ زہرا میموریل ٹرسٹ ہر مشکل وقت میں غریب نادار اور مستحق لوگوں میں بلا تفریق خالصتاً اللہ کی رضا کے لیے ان کی مدد کرتی ہے اس نیک کام کے لیے جنرل ریٹائرڈ عبدالعزیز طارق خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔