زندگی درد سے عبارت ہے
ہاں یہ سب نصیب کی شرارت ہے
تو نے آنے کا جب نہیں پو چھا
تجھ کو جانے کی بھی اجازت ہے
ہجر کا درد بھی تو شامل ہے
اس لٰیے دھوپ میں تمازت ہے
قافلے سے بچھڑ گیاہوں میں ۔۔
پیچھے رہ جانا میری عادت ہے
تجھ سے خائف بھی میں نہیں ہو ں مگر ۔۔
تجھ سے نسبت بھی اک سعادت ہے
کلام : سید عمران علی شاہ ۔۔ لیہ