لاہور ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا طاہر مشوانی کا کہنا ہے ہک زرتاج گل وزیر جونیئر منسٹر ہیں جن کا کام پالیسیاں بنانا نہیں بلکہ مستقبل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، ان کی ابھی ٹریننگ ہورہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹؒ میڈیا اظہر مشوانی نے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف زرتاج گل بلکہ میڈیا پر آنے والے ہر شخص کو کسی تی وی شو میں جانے سے پہلے ہوم ورک اور ریسرچ کرنی چاہیے۔ کچھ لوگ بطور وزیر ان کی کوالیفکیشن کے بارے میں پوچھ رہے ہیں، وہ ایک منتخب ایم این اے ہیں جو اپنے دم پر آگے آئیں اور ڈیرہ غازی خان میں لغاریوں اور کھوسوں کو شکست دی۔
اظہر مشوانی کے مطابق ماحاولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر ملک امین اسلم ہیں اور وہی پالیسیاں بنانے کے ذمہ دار ہیں۔ زرتاج جونیئر منسٹر (وزیر مملکت) ہیں جو بطور جونیئر وزیر سیکھ رہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو مستقبل کیلئے پالش کر رہی ہیں۔ پاکستان کے آئین کے مطابق جونیئر منسٹر کا یہی کام ہوتا ہے۔
اظہر مشوانی نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرتاج گل وزیر پر وہ لوگ بھی تنقید کر رہے ہیں جن کے وزیر مشاہد اللہ ، عابد شیر علی، شرجیل میمن، رحمان ملک اور خورشید شاہ جیسے لوگ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر مملکت زرتاج گل نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائی ہوسکتے ہیں۔” اب ایک وزیر کو اگر کووڈ 19 سے اتنی زیادہ آگاہی ہے تو عوام کی معلومات کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل کام نہیں ہے
خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے 2019 میں شروع ہونے والی اس بیماری کو پہلے نوول کورونا وائرس کا نام دیا گیا تھا تاہم ڈبلیو ایچ او نے علاقائی تعصبات سے دنیا کو پاک رکھنے کیلئے اسے کووڈ 19 کا نیا نام دے دیا تھا۔