لاہور ۔ ریل مزدور اتحاد نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 5اگست سے ٹرینوں کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کر دیا ہے
اور کہا ہے کہ تنخواؤں میں 100 فیصد اضافہ کرکے چھانٹیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، اس کا اعلان احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کیا ؛سرفراز خان ، میاں محمود ننگیانہ اور دیگر نے خطاب کیا۔ مزید برآںریلوے کی تمام مزدور تنظیموں نے”پاکستان ریلوے مزدور محاذ“ کےباقاعدہ قیام کااعلان کیاہے۔ جس کے سربراہ اکبر علی کھوکھر اور سیکرٹری جنرل منظور رضی ، چیئرمین صدیق بیگ اور آرگنائزر محمد ندیم کو بنایاگیا۔
Source:
جنگ