لیہ ( صبح پا کستان) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی لیہ آمد، گارڈ آف آنر پیش،بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و اہلکاران میں انعامات تقسیم،دفتر پولیس کی تزئین و آرائش و مرمت کا بھی افتتاح،کرائم میٹنگ کے دوران لیہ میں جرائم کی صورت حال کا جائزہ،لیہ پولیس محمد حسن اقبا ل ڈی پی او لیہ کی قیادت میں بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔آر پی او ڈی جی خان عمران احمر
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان عمران احمر کی لیہ آمد،ڈی پی او لیہ و دیگر افسران نے دفتر پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیااور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، دفتر پولیس میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران آر پی او عمران احمر نے پولیس افسران و اہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں پولیس کو بہت سے مشکل چیلنجز کا سامنا ہے،جن میں کرونا وبا،لاک ڈاؤن،کرائم اور لا اینڈ آرڈر کی صورت حال شامل ہے،ان حالات میں پولیس پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے،ان چیلنجز سے نبر د آزما اور سر خرو ہونے کیلئے لیہ پولیس سخت محنت اور مخلصانہ کوششوں کر رہی ہے،لیہ پولیس نے ڈی پی او محمد حسن اقبال کی قیادت میں عوامی خدمت اور جرائم کے خلاف بہترین کا ر وائی عمل میں لائی جو کہ قابل ستائش ہے، تقریب کے اختتام پرآر پی او نے ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال کے ہمراہ بہترین کا ر کردگی کے حامل لیہ پولیس افسران و اہلکاران میں انعامات اور تعریفی سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے،
عمران احمر نے کہا کہ اچھی کار کردگی پر ریوارڈ دینا ایک مثبت روایت ہے جس سے فورس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور مورال بلند ہوتا ہے،جبکہ ملازمان کے جذبہ کو تقویت ملتی ہے اور وہ پہلے سے زیادہ دلجمعی کے ساتھ جرائم کے خلاف فرائض کی بجا آوری اورعوام کی خدمت کرتے ہیں،عمران احمر نے پولیس ملازمان سے فرداً فرداً ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی،آر پی او ڈی جی خان نے ڈی پی اولیہ و دیگر افسران کے ہمراہ دفتر پولیس کی مرمت اورتزئین و آرائش کے کام کا بھی افتتاح کیا،آر پی او نے دفتر کے بہترین کے ماحول کی تعریف کی اور کہا کہ اچھے ماحول میں پولیس افسران کی کار کردگی میں اضافہ ہو گا،آ خر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،ملٹی میڈیا کے ذریعے آر پی او کو رواں سال ضلع بھر میں درج مقدمات،جرائم اور امن و امان کی صورت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،آر پی او نے لیہ پولیس کی کار کردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جرائم کی روک تھام اور انسداد منشیات کے لئے مزید موئثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔