ڈیرہ غا زیخان (صبح پا کستان): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دس مارچ تک 2 لاکھ 28 ہزار 759 گھرانوں تک چیک پے آرڈر پہنچا دیے گئے ہیں جن میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے 66323،ضلع لیہ کے 60907، ضلع مظفرگڑھ کے 41 ہزار 676، ضلع کوٹ ادو کے 15188 اور ضلع راجن پور کے 44 ہزار 665 گھرانے شامل ہیں ;46;کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 323040 مستحق گھرانوں کو تین ارب 23 کروڑ 4 لاکھ روپے کا وظیفہ دیا جائے گا ضلع ڈیر غازی خان میں 75204، ضلع لیہ میں 66908 ضلع مظفرگڑھ میں 65 ہزار 75، ضلع کوٹ ادو میں 33875 اور ضلع راجن پور میں 81978 گھرانوں تک رمضان نگہبان پیکج کے چیک پہنچائے جائیں گے ۔
کمشنر اشفاق احمد چوہدری مستحقین تک رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈر;223; چیک تقسیم کرنے کے معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر مستحق خاندان کے گھر تک پہنچا جائے
کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے واضح تنبیہہ کی ہے کہ اگر وظیفہ سے کسی نے بھی ناجائز کٹوتی کرنے کی کوشش کی اور شکایات ثابت ہونے پر نہ صرف مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی بلکہ حکومتی اہلکاروں کو ملازمت سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالی امداد کی شفاف طریقے سے ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے جس کے لئے غیر جانبدار ذراءع سے مانیٹرنگ کرائی جا رہی ہے۔