رحیم یار خان کے قریب لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اکبر ایکسپریس ولہار اسٹیشن پر کھڑی ہوئی مال گاڑی سے ٹکرائی۔ حادثے کے مقام پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ پہنچ گیا ہے جو امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
حادثہ میں ٹرین کی متعدد بوگیاں بھی متاثر ہوئیں ہیں جبکہ ٹرین کا انجن مکمل طور تباہ ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین کی 3 سے 4 بوگیاں الٹ گئیں جبکہ 6 سے 7 بوگیوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔اے ایس پی صادق آباد کا کہنا ہے کہ کچھ لاشیں ٹرین میں پھنسی ہوئی ہیں۔ لاشیں نکالنے کے لیے ہائیدرو لک کٹر منگوایا جارہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سڑکیں ٹوٹی ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
24زخمی مسافروں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
حادثہ میں 6جانبحق مریضوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی
شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
جاں بحق اور زخمی مریضوں بارے معلومات کے لئے
068.9230109/9230342 پر رابطہ کریں
ڈی ایم ایس ڈاکٹر محسن کو کنٹرول روم کا ڈیوٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے